جاپان میں سیاست کی باگ ڈور ’’مصنوعی ذہانت‘‘ کو دینے کا فیصلہ

جاپان میں ایک سیاسی جماعت نے حیرت انگیز فیصلہ کیا ہے کہ اب پارٹی کی قیادت انسان نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (AI) کرے گی۔یہ جماعت پیتھ ٹو ری برتھ پارٹی ہے، جو حالیہ انتخابات میں بری طرح ناکام رہی۔ پارٹی کے بانی اور سابق میئر شنجی ایشیمارو کے مستعفی ہونے کے بعد اعلان کیا گیا کہ اب جماعت کا نیا رہنما ایک AI ماڈل ہوگا۔پارٹی کے معاون کوکی اوکومورا، جو کہ اے آئی ریسرچ کے طالب علم ہیں، نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیا لیڈر یعنی AI براہِ راست احکامات نہیں دے گا بلکہ پارٹی وسائل کی منصفانہ تقسیم، پالیسی سازی اور انتخابی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد دے گا۔خیال رہے کہ پارٹی جون میں ٹوکیو اسمبلی کے انتخابات میں 42 اور جولائی میں ایوانِ بالا کے 10 امیدوار کھڑے کرنے کے باوجود ایک بھی نشست جیتنے میں ناکام رہی تھی۔