ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج

دبئی — ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دبئی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان نے 14 جبکہ بنگلہ دیش نے صرف 2 میچز جیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کو فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے یہ میچ ہر صورت جیتنا ہوگا۔پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں ہیں، امکان ہے کہ آج کے میچ میں حسن نواز کو موقع دیا جائے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ “فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور، کامیابی پاکستان کی ہوگی۔”واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔ اگر پاکستان آج کی بازی اپنے نام کرتا ہے تو یہ ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے اے آر وائی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے حوالے سے اپنی دبنگ رائے دی ہے۔