ایشیا کپ: پاکستان کی سری لنکا پر فتح، محمد عامر نے حسین طلعت کی کارکردگی کو سراہا

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دو اہم پوائنٹس حاصل کیے اور فائنل میں رسائی کے امکانات کو روشن کردیا۔
مقررہ اوورز میں سری لنکا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے اور پاکستان کو 134 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں قومی ٹیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ محمد نواز نے 38 اور حسین طلعت نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔میچ کے بعد قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے حسین طلعت کی کارکردگی کی تعریف کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا:”ہاں جی! آج حسین طلعت کا انتخاب ٹھیک تھا نا؟”یہ جملہ ان کے اس سابقہ بیان کی تصدیق ہے جس میں انہوں نے حسین طلعت کے انتخاب کو درست قرار دیا تھا۔