پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسرے کامیاب ترین پاکستانی بولر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔گزشتہ روز شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے اہم میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس کے بعد ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 114 ہوگئی۔ یہ کارنامہ انہوں نے صرف 90 اننگز میں سرانجام دیا۔اس سے قبل شاداب خان پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین بولر تھے جنہوں نے 104 اننگز میں 112 وکٹیں حاصل کی تھیں۔قومی فاسٹ بولر حارث رؤف اس وقت ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بولر ہیں، جنہوں نے 90 اننگز میں 130 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ عالمی سطح پر ایڈم زیمپا کے ساتھ مشترکہ طور پر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔