ایشیا کپ میں آج ہونے والے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم نئی حکمتِ عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔اطلاعات کے مطابق اوپننگ جوڑی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صائم ایوب کو اوپننگ کے بجائے چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھلایا جائے گا، جب کہ اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور محمد حارث یا فخر زمان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپن کے خلاف ناکام حسن نواز کی جگہ فہیم اشرف یا حسین طلعت کو موقع مل سکتا ہے، جبکہ اسپنر سفیان مقیم کو شامل کرنے کا امکان کم ہے۔ فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری حسبِ روایت شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے سپرد ہوگی۔ممکنہ 11 کھلاڑیوں کے نام:صاحبزادہ فرحان محمد حارث (وکٹ کیپر) / فخر زمان حسین طلعت صائم ایوب سلمان علی آغا محمد نواز فہیم اشرف ابرار احمد شاہین شاہ آفریدی حارث رؤف فخر زمان / محمد حارث (حتمی کمبی نیشن پر انحصار کرے گا واضح رہے کہ میچ سے قبل گزشتہ روز دبئی میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی اور آئی سی سی اکیڈمی میں قومی ٹیم کی پریکٹس کا جائزہ لیا۔