دبئی: ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں کرکٹ کی دنیا کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایک بار پھر میدان میں اُتریں گی۔تفصیلات کے مطابق سپر فور کے اس اہم مقابلے کے لیے آئی سی سی نے پائی کرافٹ کو دوبارہ میچ ریفری مقرر کیا ہے۔پاکستانی ٹیم نے میچ کی تیاری کے سلسلے میں گزشتہ روز ہوٹل میں طویل میٹنگ کی، تاہم شیڈول پریس کانفرنس اچانک منسوخ کردی گئی۔ دونوں ٹیموں نے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیا سے دُور رہ کر کھیل پر مکمل فوکس کریں۔دوسری جانب پاک بھارت ٹاکرے سے شائقین کے جوش و خروش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فینز کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو چاہیے کہ بھارت کو شکست دے کر گروپ اسٹیج کی ہار کا بدلہ چکائے۔ شائقین نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کی کمزوریوں کو سمجھ کر حکمت عملی تیار کرے گی اور اس بار کامیابی قومی ٹیم کے نام ہوگی۔