ایشیا کپ 2025: بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے موٹیویشنل اسپیکر اور اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط کرنے کے لیے اسپورٹس سائیکولوجسٹ ڈاکٹر راحیل نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم کی تیاریوں کے پیش نظر پاکستان نے اپنی پری میچ پریس کانفرنس بھی ملتوی کر دی ہے، جو دبئی میں کپتان کے ہمراہ شیڈول تھی۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کا دوسرا میچ کل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔