اسلام آباد: بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بڑا اقدام

اسلام آباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق ایسی صورت میں نہ صرف مقدمات درج ہوں گے بلکہ ڈرائیورز کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی بلاتفریق کی جائے گی، چاہے گاڑی سرکاری ہو یا پرائیویٹ، ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر سختی سے قانون نافذ ہوگا۔آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ٹریفک پولیس کو واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مزید برآں، سرکاری ڈرائیورز کی سہولت کے لیے ان کے دفاتر میں ہی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے تاکہ وہ بروقت اپنی قانونی ذمہ داری پوری کر سکیں۔