پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدہ: بھارت کا ردعمل

اسلام آباد / نئی دہلی: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے بڑے دفاعی معاہدے پر بھارت نے ایک بار پھر ردعمل دیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے جو گزشتہ برسوں میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے اس شراکت داری میں باہمی مفادات اور حساسیت کو مدنظر رکھا جائے گا۔دو روز قبل بھی بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ “ہم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کی اطلاعات سنی ہیں، بھارتی حکومت اس پیش رفت کو غور سے دیکھ رہی ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔”