اوپن اے آئی نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی پر نئی پابندیاں عائد کردیں

نیویارک: مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال پر نئی پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔کمپنی کے سی ای او سیم آلٹمین نے بتایا کہ نئی پالیسیوں کے تحت کم عمر صارفین کے ساتھ چیٹ بوٹ کے رویے میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ “پرائیویسی اور آزادی کے مقابلے میں ہماری ترجیح حفاظت ہے، کیونکہ یہ ایک طاقتور ٹیکنالوجی ہے اور بچوں کو سب سے زیادہ تحفظ درکار ہے۔”پالیسی کے تحت:چیٹ جی پی ٹی اب 18 سال سے کم عمر صارفین کے ساتھ فلرٹی گفتگو نہیں کرے گا۔خودکشی یا حساس موضوعات پر بات کرتے ہوئے مزید سخت احتیاط برتی جائے گی۔والدین کو “بلیک آؤٹ آورز” مقرر کرنے کی سہولت دی جائے گی، یعنی وہ وقت جس دوران ان کے بچے چیٹ جی پی ٹی استعمال نہیں کرسکیں گے۔ یہ فیچر پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے۔