راولپنڈی: 7 سالہ بچی کی قبر کے قریب سے کفن برآمد، ملزم گرفتار

راولپنڈی: دھمیال کے علاقے میں 7 سالہ بچی کی قبر کے قریب سے کفن ملنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جادو ٹونے کے مقصد کے لیے قبر کو کھودا اور بعد ازاں دوبارہ تیار کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے قبر کشائی کروائی جس میں کفن برآمد ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی راولپنڈی میں ایک 7 سالہ بچی کی میت قبر سے غائب ہونے کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔ علاقہ مکینوں نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ورثا کے مطابق بچی کا انتقال 26 اگست کو ہوا تھا اور خالد کالونی قبرستان میں تدفین کی گئی تھی، تاہم تدفین کے اگلے روز قبر کھلی ہوئی ملی۔متوفی بچی کے والدین نے پولیس کو تحریری درخواست جمع کروا دی ہے جبکہ مقامی افراد نے بھی حکام سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔