واشنگٹن: امریکا میں مقیم بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا انجینئر نظام الدین پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نظام الدین 2016 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا آیا تھا۔ انہوں نے فلوریڈا یونیورسٹی سے ایم ایس مکمل کرنے کے بعد ایک نجی کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی۔رپورٹس کے مطابق چھ ماہ قبل ان کی ملازمت کا معاہدہ ختم ہوگیا تھا جس کے بعد وہ اپنے چند دوستوں کے ساتھ ایک کمرے میں رہائش پذیر تھے۔پولیس حکام کے مطابق انہی دوستوں میں سے دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس کے پہنچنے کے باوجود جھگڑا ختم نہ ہونے پر فائرنگ کی گئی جس دوران ایک گولی نظام الدین کو جا لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔