پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندی پر، کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار کی حد عبور

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شاندار تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1775 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 157,953 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ دورانِ کاروبار انڈیکس ایک موقع پر 158,082 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ٹریڈ کرتا رہا۔مارکیٹ میں آج 56 ارب روپے مالیت کے ایک ارب حصص کے سودے ہوئے۔ مجموعی طور پر 485 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 332 کے حصص کی قیمت میں اضافہ جبکہ 124 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔