امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور 2 کو شدید زخمی کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے اچانک پولیس پر فائرنگ شروع کی جس پر قریب موجود اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہلاک کردیا۔ زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے ہلاک ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی اور کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، جلد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔یاد رہے کہ اس واقعے سے قبل امریکی نیول اکیڈمی میں بھی فائرنگ کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد اکیڈمی کو لاک ڈاؤن کرنا پڑا۔