دبئی: ایشیا کپ کے دسویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔میچ کی تفصیل پاکستان کی جانب سے دیے گئے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 17.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔یو اے ای کی بیٹنگ لائن متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکی۔ راہل چوپڑا نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے جبکہ دھروو پراشار 20 رنز ہی بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ابرار احمد، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین آفریدی کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان کی اننگز اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔فخر زمان نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 50 رنز بنائے۔کپتان سلمان آغا نے 20 رنز جوڑے۔شاہین آفریدی نے 29 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ حسن نواز (3) اور خوشدل شاہ (4) رنز بنا سکے۔یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سمرن جیت سنگھ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نتیجہ
پاکستان نے یہ میچ 41 رنز سے جیت کر سپر فور میں اپنی جگہ پکی کرلی، جس کے بعد شائقین کرکٹ ٹیم سے مزید شاندار کارکردگی کی توقع کر رہے ہیں۔