ویانا: آسٹریا کے معروف کرتب باز جوزف ٹیڈلنگ نے ایک اور حیران کن کارنامہ انجام دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔رپورٹس کے مطابق ٹیڈلنگ نے اپنے جسم کو آگ لگا کر 328 فٹ (تقریباً 100 میٹر) تک کار گھسیٹی۔ یہ کارنامہ انہوں نے 56.42 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ یہ مظاہرہ 24 جون کو ویانا میں کیا گیا، جہاں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی موجود تھی اور تمام شواہد کی تصدیق کے بعد اس ریکارڈ کو باضابطہ تسلیم کیا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیڈلنگ کے کپڑوں سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں جبکہ وہ پوری طاقت سے گاڑی کھینچ رہے ہیں۔ ان کی ٹیم کا ایک رکن مسلسل ساتھ دوڑ رہا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں آگ بجھائی جا سکے۔