ملک بھر میں چینی کے شدید بحران اور قیمتوں کے بڑھنے کے بعد حکومت نے چینی کی سرکاری قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق خوردہ قیمت 177 روپے فی کلو اور ایکس مل پرائس 169 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دکانداروں اور ہول سیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ نرخوں پر چینی فروخت کریں۔
یاد رہے کہ حکومت نے دو ماہ قبل 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دی تھی، تاہم اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ حکومت چینی کی برآمد، درآمد اور بڑھتی قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔