ایپل نے حال ہی میں اپنا نیا آئی فون ایئر متعارف کرایا ہے، جو دنیا کا پہلا ایسا ماڈل ہے جو صرف ای سم کے ذریعے کام کرے گا۔ اس اعلان کے بعد صارفین میں سوال پیدا ہو گیا ہے کہ کیا روایتی سِم کارڈ کا خاتمہ ہونے والا ہے؟غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سِم کارڈ ایک چھوٹی چپ ہے جو صارف کو موبائل نیٹ ورک تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ دنیا بھر میں لوگ گزشتہ تین دہائیوں سے اس چھوٹے پلاسٹک کارڈ پر انحصار کرتے آئے ہیں، لیکن اب ٹیکنالوجی نے اپنی سمت تبدیل کر دی ہے۔ ای سم، سِم کارڈ کا ڈیجیٹل ورژن ہے جو فون کے اندر موجود ہوتا ہے، اسے نکالنے یا داخل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔رپورٹس کے مطابق امریکہ میں ایپل نے سب سے پہلے 2022 میں صرف ای سم والے آئی فون کی فروخت شروع کی تھی، اور اب آئی فون ایئر کے ذریعے یہ سہولت عالمی سطح پر متعارف ہو رہی ہے۔ایپل کا یہ اقدام موبائل ٹیکنالوجی میں ایک بڑی تبدیلی کی علامت سمجھا جا رہا ہے، جس سے صارفین کے لیے فون کی سہولت میں اضافہ ہوگا اور فزیکل سِم کارڈ کی ضرورت رفتہ رفتہ ختم ہو سکتی ہے۔