مغربی نائیجیریا کے تلبیری علاقے میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے افراد ایک بپتسمہ کی تقریب میں شریک تھے۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ برکینا فاسو اور مالی کے قریب پیش آیا، جہاں القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ سے منسلک جہادی گروپس سرگرم ہیں۔ حملہ آوروں نے پہلے تکوبت گاؤں میں 15 افراد کو ہلاک کیا اور پھر مضافات میں جا کر 7 دیگر افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔اس سے قبل نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک کشتی حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے تھے۔ بدقسمت کشتی ضلع ملالے کی بستی تُنگان سُولے سے دوگّا کے لیے روانہ تھی، مگر شمالی وسطی علاقے کے قریب دریا میں درخت کے تنے سے ٹکرانے کے سبب حادثے کا شکار ہوگئی