حال ہی میں ملک بھر میں آئے سیلاب کے نتیجے میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، تاہم کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے لیے اگلے ہفتے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے زرعی ٹیکس پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پریشان حال کسانوں کو مزید نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی کلیکشنز متاثر ہوئی ہیں، لیکن ہم ہدف حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے بلاول بھٹو کے کہنے پر ایکشن لیا اور ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، تاہم اگر اس پر مکمل عملدرآمد نہ ہوا تو ملک میں بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔