سعودی عرب کی حکومت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے لکسمبرگ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خارجہ نے ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ یہ اقدام دو ریاستی حل کے نفاذ اور خطے میں قیام امن کے عمل کو مضبوط بنانے میں معاون ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب عالمی برادری اور خصوصاً اپنے شراکت دار ممالک سے بھی اس طرح کے اقدامات جاری رکھنے کی اپیل کرتا ہے تاکہ فلسطینی عوام کے دیرینہ مطالبات اور امن کے قیام کی کوششوں کو تقویت ملے اور خطے میں منصفانہ حل و جامع امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔دوسری جانب جاپانی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جاپان اس وقت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں نہیں ہے۔