ایشیا کپ: پاکستان اور یو اے ای کا میچ متنازع امپائر اینڈی کرافٹ کے سپرد

ایشیا کپ میں آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والا میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوگا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اس میچ کی نگرانی متنازع میچ ریفری اینڈی کرافٹ کریں گے۔زمبابوے سے تعلق رکھنے والے اینڈی کرافٹ پہلے اسٹیڈیم سے روانہ ہو کر آئی سی سی ہیڈکوارٹر گئے تھے لیکن اب دوبارہ اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب رچی رچرڈسن ابوظہبی میں موجود ہونے کے باعث اس میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں، جس کے بعد اینڈی کرافٹ کو ہی ذمہ داری دی گئی ہے۔