پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق شمالی علاقوں میں 50 کلو گرام سیمنٹ کے تھیلے کی اوسط قیمت 1390 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.07 فیصد کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وہاں فی بوری کی اوسط قیمت 1443 روپے برقرار رہی۔شہری سطح پر اسلام آباد میں فی بوری قیمت 1367 روپے، راولپنڈی میں 1372 روپے، گوجرانوالہ میں 1420 روپے اور سیالکوٹ میں 1410 روپے ریکارڈ کی گئی۔