سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی تنقید: ’’کوچ بھی محمد حارث پر بھروسہ نہیں کرتے‘‘

کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے نوجوان بیٹر محمد حارث کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچ بھی اب ان پر اعتماد نہیں کرتے، جس کا ثبوت ان کی مسلسل گرتی ہوئی بیٹنگ پوزیشن ہے۔محمد حارث کی بیٹنگ پر سوالیہ نشان اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے خلاف شکست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محمد حارث ’’بے ہوش کرکٹ‘‘ کھیل رہے ہیں۔وہ بار بار کی غلطیوں سے سیکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ایک بار پھر غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے محمد نبی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ نبی کو خاص طور پر لیفٹ ہینڈڈ بیٹرز کے لیے بولنگ پر لایا گیا تھا، لیکن حارث اسی جال میں پھنس گئے، جو ظاہر کرتا ہے کہ ان میں کرکٹ کی سمجھ بوجھ کی کمی ہے۔’’ہیرو راتوں رات نہیں بنتے‘‘باسط علی کا کہنا تھا کہ حارث محض ایک چھکا لگا کر خود کو ہیرو سمجھنے لگتے ہیں، حالانکہ اصل ہیرو راتوں رات نہیں بنتے بلکہ محنت اور تسلسل سے اپنی پہچان بناتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حارث کو سب کچھ ’’تھالی میں‘‘ دیا گیا، لیکن مشکل پچ پر اوپنرز کی ذمہ داری اٹھانے کے بجائے وہ بیٹنگ آرڈر میں چھٹے یا ساتویں نمبر پر جا رہے ہیں، جو ان کے بارے میں کوچ کے اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔اگلا چیلنج
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان کا اگلا میچ بدھ کے روز میزبان یو اے ای کے خلاف کھیلا جائے گا۔