بھارت سے ایک اور سیلابی ریلہ 29 اگست کی شام کو پاکستان پہنچے گا، فلڈ فورکاسٹنگ کی جانب سے نیا مراسلہ جاری کردیا گیا, تفصیلات کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ پنجاب نے بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا نیامراسلہ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت سے سیلابی ریلہ 29 اگست کی شام دریائے چناب ہیڈ تریموں بیراج پہنچے گا
فلڈ فورکاسٹنگ پنجاب نے بتایا کہ ہیڈ تریموں بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلا ہوگا، 2 ستمبر کو ہیڈ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلا پہنچے گا
