مالدووا کا بڑا فیصلہ، پاکستانی فری لانسرز کے لئے سنہری موقع!

پاکستانی ریموٹ ورکرز اور فری لانسرز کیلئے خوشخبری ہے۔ یورپی ملک مالدووا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر 2025 کے آخر تک اپنا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا متعارف کروانے جا رہا ہے۔ اس ویزے کے تحت دنیا بھر کے افراد، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں، مالدووا میں رہ کر اپنی آن لائن خدمات فراہم کر سکیں گے یہ ویزا ابتدائی طور پر دو سال کے لئے جاری کیا جائے گا اور اگر سب کچھ درست رہا تو اس میں مزید توسیع بھی ممکن ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے آن لائن پروفیشنلز کو متوجہ کرنا ہے تاکہ وہ مالدووا جیسے مشرقی یورپی ملک میں آ کر نہ صرف رہائش اختیار کریں بلکہ اپنی مہارت کے ذریعے مقامی معیشت میں بھی حصہ ڈالیں پاکستان کی بڑھتی ہوئی فری لانس کمیونٹی اس موقع سے یقینی طور پر فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ آج ہزاروں پاکستانی دنیا بھر میں بیٹھ کر مختلف کمپنیوں کو اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں، ایسے میں مالدووا اُن کے لئے ایک نیا اور پرکشش ٹھکانہ ثابت ہو سکتا ہے اگرچہ ابھی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں، لیکن درخواست دہندگان کیلئے چند بنیادی شرائط متوقع ہیں، جیسے:درست پاسپورٹ
کسی غیر ملکی کمپنی یا کلائنٹ کیلئے ریموٹ ورک کا ثبوت کم از کم آمدنی کی حد کو پورا کرنا صاف ستھرا کریمنل ریکارڈ انٹرنیشنل ہیلتھ انشورنس مالدووا میں رہائش کا ثبوت مالدووا اس ویزا کے ذریعے ان یورپی ممالک کی صف میں شامل ہونے جا رہا ہے، جنہوں نے پہلے ہی ڈیجیٹل نومیڈز کے لئے اپنے دروازے کھول رکھے ہیں، جیسے رومانیہ، ہنگری، مونٹی نیگرو اور سلووینیا یہ پیشرفت پاکستانی فری لانسرز کیلئے ایک نئے خواب کی تعبیر ہو سکتی ہے، جو دنیا بھر میں اپنی محنت اور صلاحیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔