این ڈی ایم اے کی وارننگ: آئندہ 45 دنوں میں مزید بارشیں اور سیلابی دباؤ کا خدشہ۔

چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر نے ملک میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 25 سے 45 دنوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مون سون 2025 کا آٹھواں اور دوسرا آخری مرحلہ جاری ہے، اور 29 اگست سے 9 ستمبر تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ اگر بارشیں زیادہ ہوئیں تو سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہےانعام حیدر کے مطابق: چناب، راوی اور ستلج کے راستے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے۔
10 لاکھ کیوسک کا ریلہ قادرآباد پر دباؤ ڈالے گا۔پنجند پہنچنے پر پانی 6 سے 7 لاکھ کیوسک تک بڑھ سکتا ہے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے مگر سندھ حکومت کو الرٹ کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ 7 لاکھ کیوسک تک جا پہنچا۔ شاہدرہ اور بلوکی میں پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور اگلے 24 گھنٹے تک وہاں دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، جب کہ سیالکوٹ کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش 600 ملی میٹر سے زائد ریکارڈ کی گئی جس نے دریاؤں میں طغیانی پیدا کی انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کی مدد سے دریائے ستلج کے اطراف سے 2 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، تمام ملٹری فارمیشنز کو ہدایات جاری ہو چکی ہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف کل متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔