لاہور: مون سون بارشوں کے 9ویں اسپیل کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور بھی بارشوں سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبے کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے جبکہ شہروں میں ندی نالے بپھرنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گرج چمک کے دوران کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر کے مطابق ملک مون سون 2025 کے آخری مرحلوں میں داخل ہوچکا ہے۔ 29 اگست سے 9 ستمبر تک بارشوں کا نیا سلسلہ دباؤ بڑھا سکتا ہے، خاص طور پر سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں۔