راجستھان میں پہلی بار انڈوں کی فروخت پر پابندی

بھارت کی ریاست راجستھان میں پہلی بار انڈوں کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ہندو تہواروں پریوشن اور سموتساری کے موقع پر کیا گیا ہے، جہاں ہر سال گوشت اور مچھلی کی دکانیں بند رکھی جاتی تھیں۔ تاہم اس مرتبہ انڈوں کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے مقامی انتظامیہ نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 28 اگست کو پریوشن اور سموتساری اور 6 ستمبر کو اننت چتردشی کے موقع پر ریاست بھر میں تمام نان ویج دکانیں، ذبح خانے اور انڈے فروخت کرنے والے اسٹال بند رہیں گے۔ بلدیاتی سربراہ کے مطابق مذہبی تنظیموں کی جانب سے ان تہواروں پر عدم تشدد کے اصولوں پر عمل کرنے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا، اسی وجہ سے حکومت نے اس سال روایت کو تبدیل کرتے ہوئے انڈوں پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہ یہ حکم ریاست بھر میں لاگو ہوگا اور تمام میونسپل کارپوریشنز اور کونسلوں کے تحت آنے والے علاقوں میں انڈوں کی فروخت ممکن نہیں ہوگی خیال رہے کہ جین مت کے ماننے والوں کے مطابق انڈے، چاہے زرخیز نہ بھی ہوں، ان میں زندگی کے امکان کی وجہ سے کھانا تشدد کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے اس سال پہلی بار “اہنسا پرمو دھرم” (عدم تشدد سب سے بڑا دھرم ہے) کے اصول پر عمل کرتے ہوئے انڈوں کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔