جہلم میں یوٹیوبر اور مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ شہری کی درخواست پر پیکا ایکٹ اور دفعہ 295 سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز انجینئر محمد علی مرزا کو حراست میں لے کر نظر بند کیا گیا تھا۔ ڈی سی کے آرڈر پر تھری ایم پی او کے تحت انہیں جیل منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مرزا کی اکیڈمی کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ ان کے گھر اور اکیڈمی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعین