بانی پی ٹی آئی نے میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا اور انہیں بدستور کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا مگر عمران خان نے اس فیصلے کو منظور نہیں کیا۔ضمنی انتخابات پر مشاورت سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی آج شام دوبارہ میٹنگ ہوگی جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ پی ٹی آئی ان انتخابات میں حصہ لے گی یا نہیں پوزیشن لیڈر کے لیے نامزدگی پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ایک بار پھر محمود خان اچکزئی کا نام تجویز کیا ہے۔ ان کے مطابق عدالت کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سابق اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز ہی عدالتوں میں پارٹی مقدمات لڑ رہے ہیں۔ استعفیٰ مسترد، اعتماد کا اظہار واضح رہے کہ سلمان اکرم راجا نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے عہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے علیحدگی کی درخواست کریں گے، تاہم پارٹی کے لیے وکالتی خدمات بلامعاوضہ جاری رکھیں گے۔ سلمان اکرم راجا کے مطابق انہوں نے علی بخاری کے ذریعے عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا مگر عمران خان نے یہ درخواست منظور نہیں کی، جس پر وہ اپنے قائد کے اعتماد کے شکر گزار ہیں۔