عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی ارکان کو فوری طور پر کمیٹیوں سے الگ ہونے کا حکم دیا ہے۔ بشریٰ بی بی قیدِ تنہائی میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران بھائی نے مجھ سے بچوں کے بارے میں پوچھا کہ کہیں انہیں بھی جیل میں تو نہیں ڈالا گیا۔ 4 ماہ بعد ملاقات علیمہ خان نے مزید بتایا کہ انہیں اور بہنوں کو چار ماہ بعد عمران خان سے ملاقات کرائی گئی۔ ان کے مطابق عمران خان کی صحت مجموعی طور پر اچھی ہے تاہم آنکھ میں دباؤ (پریشر) محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی عدالت سے رجوع کر کے جیل میں عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کرانے کی درخواست دی جائے گی۔