🇵🇰 فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد! — ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک مؤقف

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معروف بین الاقوامی جریدے “دی اکانومسٹ” کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی اور واضح پیغام دیا:

❌ قیاس آرائیاں ختم کریں:

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صدر پاکستان بنانے کی کوئی منصوبہ بندی زیر غور ہے۔

“ایسی خبریں مکمل طور پر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں، جن کا مقصد صرف غلط فہمیاں اور سیاسی انتشار پیدا کرنا ہے۔”

انہوں نے معرکۂ حق کے بعد سامنے آنے والے سیاسی تجزیوں کو بھی یکسر مسترد کر دیا۔


⚔️ بھارت کو دو ٹوک پیغام: “اس بار گہرائی میں جا کر ماریں گے!”

انٹرویو کے دوران جب بھارتی جارحیت کے امکان پر سوال ہوا تو لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا جواب واضح اور دو ٹوک تھا:

“اگر بھارت کسی فوجی مہم جوئی کا ارادہ رکھتا ہے تو پاکستان اس بار جواب مشرقی سرحد سے آغاز کرتے ہوئے دے گا۔”

“ہم دشمن کے اندر گہرائی میں جا کر حملے کی شروعات کریں گے تاکہ بھارت کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ وہ کسی بھی جگہ محفوظ نہیں۔”


⚠️ مودی سرکار کو انتباہ:

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ:

“پاکستان، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کسی بھی دہشت گردانہ حملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے گا، اور اس کا جواب موثر، فوری اور بھرپور فوجی کارروائی کے ذریعے دیا جائے گا۔”