کراچی کے 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم ، نوٹیفکیشن جاری

تفصیلات کے مطابق میئر مرتضیٰ وہاب کا کراچی بھر میں پارکنگ مفت کرنے کا خواب پورا ہوگیا ، سندھ حکومت نے 25 ٹاؤنز میں جاری پارکنگ فیس مکمل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ شہر کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پرمکمل پابندی عائد کردی، فیس اب صرف پلازہ، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو فیس ختم اور فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ محکمہ بلدیات کی ہدایت پر پارکنگ فیس ختم کرنے کی باضابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے ، شہریوں سے غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی کے ایم سی کے بعد 25 ٹاؤنز کی سڑکوں پر بھی پارکنگ فیس مکمل طور پربند ہے، چیف منسٹر سندھ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ میئر مرتضیٰ وہاب کا مؤقف تھا کہ پارکنگ فیس کا خاتمہ عوامی مفاد میں کیا گیا تاہم میونسپل کمشنرز کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عمل نہ کرنے پرکارروائی ہوگی۔