پولیس نے بتایا کہ لیاقت آباد انڈرپاس میں ٹریفک حادثہ رونما ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مال برادر ٹرک بریک فیل ہوجانے پر متعدد گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، حادثے میں موٹر سائیکلیں اور متعددگاڑیاں متاثر ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لےلیا ہے جبکہ ڈرائیور بھی زیرحراست ہے، مال بردار ٹرک سائٹ ایریا کی جانب سے آرہا تھا۔ پولیس حکام نے کہا کہ حادثے کے بعد مشتعل ہجوم نے ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش کی، پولیس اور رینجرز نے پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔