تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے میں فلیٹ سے ماڈل اوراداکارہ حیمرکی لاش ملنے کے بعد سے پولیس کی تحقیقات جاری ہے پولیس حکام نے بتایا کہ ادکارہ حمیرا اصغر علی کی ملنے والی لاش کئی دن پرانی تھی تاہم پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے اور جسم کے مختلف اعضاء لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے محفوظ کر دیے گئے۔ پولیس کاکہنا ہے ماڈل حمیرا کا قتل ہوایا طبعی موت؟ ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر طریقوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق پڑوسیوں سے بھی حمیرا سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تمام صورتحال واضح ہوگی۔ گذشتہ روز کراچی میں ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی تھی۔ پولیس نے بتایا تھا کہ 35سالہ حمیرہ اصغرفلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، خاتون نے 2018میں فلیٹ رینٹ پر لیا تھا، 2024 سے کرایہ نہیں دیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ سی بی سی میں مالک مکان نےکیس کیاہوا تھا،آج بیلف آیاتولاش دیکھی، واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعدپتا چلےگا جبکہ فلیٹ کو سیل کردیاگیا ہے۔ پولیس کےمطابق کمرے سے موبائل فون اور حمیرا اصغر علی کی تصاویر والی میگزین ملی ہےموبائل سم حمیرا اصغر کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔