یو ایس جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ بارکھان میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔