تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں شوہر سے جھگڑا کر کے خاتون نے صادقیہ نہر میں چھلانگ لگائی، ناراض بیوی کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے شوہربھی نہر میں کودا۔ تاہم علاقہ مکینوں نے چھلانگ لگانےوالی خاتون کونہر سےزندہ نکال لیا لیکن بیوی کو بچانے کےلئے نہرمیں چھلانگ لگانے والاشخص دم توڑ گیا۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے شخص کی لاش نہر سے نکال لی۔ یاد رہے چند ماہ قبل لاہور سے ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شوہر کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بناکر ٹانگ توڑ دی تھی اور ساتھ ہی بھائی کے ساتھ آنے والی بہنوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں تھانہ سرائے مغل پولیس نے 13 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھا مقدمے کے متن کے مطابق سرائے مغل میں شوہر غضنفر اقبال اپنی بہنوں کے ہمراہ بیوی کو منانے آیا تھا۔
