تفصیلات کے مطابق حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن شروع کر دی گئی، رجسٹریشن 9 جولائی تک جاری رہے گی۔ وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2026 رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی تاہم 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانالازمی ہے۔ سرکاری،نجی اسکیموں کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانالازمی ہے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔ رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھرمیں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یانجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے تاہم رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ وزارت کے مطابق حج 2026 کے اخراجات ودیگر شرائط و ضوابط الگ سے جاری کیے جائیں گے، رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔
