تفصیلات کے مطابق کراچی بن قاسم ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے احتجاج کے دوران سرکاری املاک و گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں گلاب، غلام علی، ناظم علی، محمد عمر شر اور عبدالطیف شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل سے ملکی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے ثبوت ملے ہیں اور ان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں بلال کالونی پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار بھتہ خور وصی لاکھو اور صمد کا ٹھیاواری سے نکلا۔ ملزمان تاجروں دکانداروں بلڈرز، حضرات کو صمد کا ٹھیاواری کے حکم پر بھتہ کی پرچیاں، دھمکی آمیز کال سمیت فائرنگ کرنے میں ملوث ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ملزمان کا گروہ نیو کراچی 5 نمبر پر بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے دوکانداروں کو قتل و زخمی کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں
