30

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا دورہ چین، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی جہاں عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کیلیے پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے چینی قیادت سے ملاقاتیں جن میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے پرامن ہمسائیگی کے کردار کیلیے خواہش کا اظہار کیا۔ دوسری جانب، سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کی تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اگست میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، وہ چینی شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ایس سی اوہیڈ آف اسٹیٹ کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ شہباز شریف چینی قیادت کی دعوت پر دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی چین جائے گا۔ وہ ایس سی او سائیڈ لائنز پر دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں