سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایاکہ ستمبر 2025 سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کھولی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ امپورٹڈ 5 سال پرانی گاڑی پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی اور صرف 700 دن باہر رہنے والے بیگیج اسکیم میں گاڑی لانے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ یکم جولائی 2026 سے 5 سال سے زائد پرانی گاڑی بھی منگوانے کی اجازت ہوگی اور پرانی امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی کم ہو کر 30 فیصد ہو جائے گی۔ وزیر خزانہ نے پرانی امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی بتدریج کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی 2027 سے پرانی امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 20 فیصد اور یکم جولائی 2028 سے ڈیوٹی 10 فیصد ہو جائے گی۔ جب کہ یکم جولائی 2029 سے پرانی امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی صفر ہو جائے گی۔
