تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی نے اسلام آباد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کم بارشیں برسنے سے راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر گئی۔ جس کے باعث شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی راول جھیل کا حسن بھی مانند پڑ گیا، پانی ڈیڈ لیول تک گرنے سے جھیل کا بڑا حصہ بنجر زمین کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ بارشیں کم برسنے کے باعث پانی کے ذخائر متاثر ہوئی، یہ ڈیم راولپنڈی اسلام آباد میں پانی کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے۔ تاہم سی ڈی اے کے ڈی جی واٹر کے مطابق پانی کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور شہریوں کو متبادل ذرائع سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے پری مون سون بارشوں کے آغاز کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
