36

راولپنڈی میں 2 بہنوں نے خودکشی کرلی

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ میں دو بہنوں نے خودکشی کرلی۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دو بہنوں نے غربت اور گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کی ہے، دونوں بہنوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی۔ کچھ عرصے قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دو بہنوں نے گھریلو تنازع پر پانی کے ٹینک میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فقیر کالونی میں پانی کے ٹینک سےدو بہنوں کی لاشیں ملی اور اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں نے ٹینک میں کود کر خودکشی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ گھریلو تنازع پر خودکشی کا معاملہ بتارہے ہیں جبکہ پولیس دو بہنوں کی موت کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں