4

“گرمی میں سیکیورٹی گارڈز کے گرم ترین کپڑے، ایجنسیاں اس طرف توجہ دیں”

نجی چینل پر پروگرام کی میزبانی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارہ فضا علی نے کہا کہ آج کل مجھے بھی گارڈ رکھنا پڑا ہے، بیچارے ایک دو گارڈ میرے ساتھ بھی گھوم رہے ہیں، میں روز ان کے کپڑے دیکھ کر کہتی ہوں کہ آپ یہ گارڈ والے کپڑے نہ پہینں، اتنی گرمی میں آپ عام کپڑے پہنیں۔ فضا علی نے کہا کہ مجھے سیکیورٹی گارڈز کے کپڑوں سے بڑی الرجی ہورہی ہوتی ہے، میں یہ دیکھ کر حیران ہوتی ہوں کہ ان کے کپڑوں کو گرمی کے حساب سے ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب میں سیکیورٹی گارڈز کو دیکھتی ہوں تو افسوس ہوتا ہے کہ وہ کس طرح اتنی گرمی میں اس طرح کے کپڑے پہن کر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں، آپ کبھی ان کی وردی کو چھوکر دیکھیں تو وہ گرمی کے حساب سے ڈیزائن ہیں نہیں ہیں۔ فضا علی کا کہنا تھا کہ جو بھی سیکیورٹی ایجنسیز ہیں وہ اس طرف توجہ کریں، گرمی کے حساب سے گرمی کے کپڑے ہونے چاہئیں، تاہم سیکیورٹی گارڈز کو بہت گرم کپڑے فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں