4

کراچی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، بارش کی نوید سنادی گئی

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے سے حبس کے ساتھ گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زیادہ محسوس ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس سے قبل موسمیات کے مرکز نے جون کے آخری ہفتے میں مون سون کی بارشوں کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کراچی سے کشمیر تک بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کا امکان ہے اور اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ یاد رہے پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے 7 جون سے 12 جون تک معمول سے 4-7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ دھول کے طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ مسلسل گرم حالات سے خبردار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں