32

مون سون کا پہلا اسپیل ! گرمی کے ستائے کراچی والوں کے لئے خوشخبری آگئی

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 25 جون سے ملک بھر میں مون سون کا پہلا اسپیل شروع ہونے کی خوشخبری سنادی ، جو 2 جولائی تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات انجم نذیر نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث موسم گرم ہے اور آج درجہ حرارت 41 ڈگری تک جاسکتاہے اور محسوس کیا جانے والا پارہ 50 تک جانے کا امکان ہے۔ انجم نذیر کا کہنا تھا کہ کل شام سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے سےموسم بہتر ہوسکتا ہے اور 19 جون سے مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح وشام بوندا باندی کا امکان ہے۔ دوسری جانب ملک کے بیشترشہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، کراچی میں سمندری ہوائیں معطل اور شدید حبس کی کیفیت ہے، درجہ حرارت انتالیس ڈگری،جبکہ گرمی کی شدت کا احساس سینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔ سبی میں پارہ چھیالیس پرشدت انچاس ڈگری ، سرگودھا میں انتالیس ڈگری کی گرمی پینتالیس ، بہاولپور میں اڑتیس ڈگری کی گرمی چھیالیس ڈگری محسوس کی گئی۔ ڈی آئی خان میں سینتیس ڈگری کی گرمی تینتالیس، ملتان اور فیصل آباد میں چھتیس ڈگری کی گرمی کا احساس پینتالیس،راولپنڈی میں چھتیس ڈگری شدت چالیس ڈگری ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد اورپشاوردرجہ حرات چھتیس ڈگری اور لاہورمیں درجہ حرارت پینتیس ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں