4

حب کینال میں نہانے اور تیراکی پر پابندی عائد

اس سلسلے میں دفعہ 144 کے تحت 17 جون سے 16 جولائی تک پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق حب کینال میں واٹر سپلائی کے تحفظ اور قیمتی جانوں کے بچاؤ کیلئےدفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ حب کینال میں ڈوبنے کے بڑھتے واقعات کے باعث پابندی لگائی گئی، حب کینال میں غیرقانونی سرگرمیوں کو انفرااسٹرکچر کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 17جون تا 16 جولائی حب کینال میں نہانے، تیراکی، عوامی اجتماع پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 188 کے تحت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے، حب کینال کے اطراف غیر مجاز سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے بھی سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں