32

ایران نے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی

تفصیلات کے مطابق ایران نے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کا کہنا ہے ایران کی فضائی حدود اب دوپہر کے دو بجے تک بند رہے گی تاکہ مسافروں کی حفاظت اور پروازوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی فضائی حدود گزشتہ جمعہ سے بند ہے اور پروازیں متبادل راستے اختیار کررہی ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔ یاد رہے ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث کئی ممالک کی فضائی حدود بند ہے جب کہ دنیا بھر کی ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ کے لیے یا تو پروازیں عارضی طور پر روک دی ہیں یا پھر غیر معینہ مدت تک منسوخ کر دی ہیں۔ ایسی صورتحال میں مختلف غیرملکی ایئرلائنز نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا ہے، متعدد غیرملکی ایئرلائنز پاکستان سے گزر کر دیگر ممالک جا رہی ہیں۔ خیال رہے تہران کے ایک کروڑ شہریوں کو صدرٹرمپ کی جانب سے فوری انخلا کی وارننگ کے بعد ایرانی دارالحکومت دھماکوں سے لرز اٹھا، اسرائیلی حملےمیں ہلال احمرکے تین کارکن شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے شہری آبادی پر حملے کیے۔ سرکاری ٹی وی اوراسپتال کو نشانہ بنای جبکہ اسرائیلی فوج نے ایرانی فضائی قوت کا اہم اثاثہ دو ایف فورٹین ٹام کیٹ جنگی طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے سرکاری ٹی وی اسپتال اور آبادی پر اسرائیل کی بمباری کو بدحواسی اور اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں