38

اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان کے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے بتایا کہ تھانہ رمنا کی حدود میں گرلز ہاسٹل میں ایمان کا قتل ہوا، ملزم کی جانب سے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کیا گیا۔ جواد طارق کا کہنا تھا کہ ملزم سے متعلق مختلف کیمروں اور دیگر شواہد سے تحقیقات کیں، ملزم واردات کی نیت سے آج دوبارہ ہاسٹل آیا تھا تو گرفتارکرلیا،ڈی آئی جی ملزم فیروزجھنگ کا رہائشی ہے،زیادتی کیس میں بھی مطلوب تھا جبکہ ملزم موٹرسائیکل چوری کے مختلف مقدمات بھی تھے۔ بعد ازاں 22سالہ طالبہ کو ہاسٹل میں قتل کرنے کے کیس میں ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا کی عدالت میں گرفتارملزم کو پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کی استدعا کی ، عدالت نے استدعا منظور کرکےملزم کو شناخت پریڈکیلئے جیل بھیجنےکا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ 19 اپریل کو ملزم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گھس کر طالبہ ایمان کو دوستوں کے سامنے ہی قتل کر دیا تھا، تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی تھیں تاہم ملزم قتل کی واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں